جاوید آفریدی کا یونس خان کے لیے ’’سپیشل تحفہ‘‘ دینے کا اعلان

بدھ 26 اپریل 2017 14:09

ْپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے دس ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بننے والے یونس خان کے لیے ’’سپیشل تحفہ‘‘ دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفرید ی کا کہنا تھا کہ انہیں یونس خان پر فخر ہے اوروہ ان کی ٹیم کا اہم ترین جزو ہیں،10ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنا ایک تاریخی لمحہ ہے جس کے لیے یونس خا ن ایک بڑے اعزاز کے مستحق ہیں اور وہ یونس خان کو ایک ایسا تحفہ دینے کی پلاننگ کررہے ہیں جس کے وہ مستحق ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ یونس خان کو آرمی پبلک سکول ،پشاور بھی لے کر جائیں گے۔

یاد رہے کہ یونس خان اس سے قبل بھی آرمی پبلک سکول ،پشاور کا دورہ کرچکے ہیں جہاں انہوں نے بچوں میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے دی گئی چیزیں تقسیم کی تھیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 14:09:46