مصباح الحق ایشیاءکے باہر زیادہ ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کرنےوالے قائدبن گئے

بدھ 26 اپریل 2017 20:41

مصباح الحق ایشیاءکے باہر زیادہ ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کرنےوالے قائدبن گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2017ئ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایشیاءکے باہر سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کرنے والے قائدبن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی مصباح الحق کی ایشیا ءسے باہر 19میچز میں بطور کپتان 7ویں فتح تھی جس کے ساتھ ہی وہ ایشیاءسے باہر سب سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے والے ایشیائی کپتان بن گئے ۔اس فہرست میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی 6کامیابیوں کے ساتھ دوسرے، سلیم ملک 7اور جاوید میانداد12میچز میں 4،4فتوحات کے ساتھ تیسرے اور چوتھے ،وسیم اکرم اور مشتاق محمد 13میچز میں 4کامیابیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر5ویں اور سابق بھارتی قائد ایم ایس دھونی 26میچز میں 4کامیابیوں کے ہمراہ چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 20:41:53