مصباح الحق نے ’منفرد ‘عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا

جمعرات 27 اپریل 2017 12:02

مصباح الحق نے ’منفرد ‘عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اپریل ۔2017ئ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے کیریئر کی آخری سیریز کے آغاز میں ہی”منفرد“ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

مصباح الحق 24رنزپر تین وکٹیں گرنے کے بعدجب کریز پر آئے تو دویندرابشوکو پہلی گیند ”روکنے “ کے بعد اگلی دونوں گیندوں پر چھکے جڑکر نہ صرف پاکستان کو فتح دلادی بلکہ تین یاکم گیندوں پر سب سے زیادہ12رنزبنانے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی 140سالہ تاریخ سری لنکا کے مرلی دھرن ایک واحد بلے باز تھے جنہوں نے تین گیندوں پر ڈبل ڈیجٹ سکور بنایا تھا ،انہوں نے 2002 ءمیں جنوبی افریقہ کے خلاف تین گیندوں پر ایک چوکے اور چھکے کی مدد سے10رنزبنائے تھے۔

وقت اشاعت : 27/04/2017 - 12:02:30