امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کا 2026ء فٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے مشترکہ بڈ جمع کرانے کا اعلان

جمعرات 27 اپریل 2017 12:45

امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کا 2026ء فٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے مشترکہ بڈ جمع کرانے کا اعلان
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کا 2026ء میں شیڈول فیفا ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے مشترکہ طور پر بڈ جمع کرانے کا اعلان کیا ہے، اگر ان کی بڈ کامیاب ہوئی تو یہ ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی تاریخ کا پہلا موقع ہو گا کہ تین ممالک میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔ میگا ایونٹ کے میزبانی ملک کا فیصلہ 2020ء میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امریکہ اور میکسیکو اس سے قبل بھی میگا ٹورنامنٹس کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں جبکہ کینیڈا ویمنز ورلڈکپ کی میزبانی کر چکا ہے۔ امریکن فٹ بال فیڈریشن کے صدر سنیل گولاتی نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بڈ کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم میگا ایونٹ کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ تجویز کے مطابق امریکہ 60 جبکہ میکسیکو اور کینیڈا 10، 10 میچز کی میزبانی کریں گے۔ واضح رہے کہ 2026ء میں شیڈول ورلڈکپ میں پہلی بار 48 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
وقت اشاعت : 27/04/2017 - 12:45:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :