پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اپریل سے شروع ہوگا

جمعرات 27 اپریل 2017 12:51

پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اپریل سے شروع ہوگا
․ بارباڈوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اپریل سے برج ٹائون میں شروع ہوگا۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انکی ٹیم میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کریگی تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے ٹیم کو اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنا ہوگا بلکہ اس میں مزید بہتری لانا ہوگی۔
وقت اشاعت : 27/04/2017 - 12:51:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :