محبوبہ کوقتل کرکے لاش کتوں کوکھلانے والے فٹبالرکو جیل بھیجنے کا حکم

جمعرات 27 اپریل 2017 13:52

محبوبہ کوقتل کرکے لاش کتوں کوکھلانے والے فٹبالرکو جیل بھیجنے کا حکم
ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) برازیلین عدالت نے اپنی محبوبہ کو قتل کرنے والے فٹبالر کو واپس جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

برونو فرنانڈیس نے اپنی گرل فرینڈ الیزا سموڈیوکو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑے کیے اور اپنے کتوں کو کھلایا، اس پر اسی22 برس جیل کی سزا سنائی گئی تھی تاہم وہ 7 برس سے قبل کم عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد ایک خصوصی قانون کے تحت نہ صرف رہا ہوا بلکہ مقامی فٹبال کلب سے 2 برس کا معاہدہ بھی کرلیا تھا۔اس معاملے پر برازیل نظام انصاف پر انگلیاں اٹھنے لگیں تھیں، گزشتہ روز ججز کے پینل نے ووٹنگ کے بعد برونو کی خصوصی رعایت ختم کرتے ہوئے اسے دوبارہ جیل میں ڈالنے کا حکم دیا۔
وقت اشاعت : 27/04/2017 - 13:52:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :