بھارت نے سکواش کے بعد پاکستانی پہلوانوں کے ساتھ بھی دشمنی نکالنا شروع کردی

جمعرات 27 اپریل 2017 14:40

بھارت نے سکواش کے بعد پاکستانی پہلوانوں کے ساتھ بھی دشمنی نکالنا شروع کردی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اپریل ۔2017ئ)بھارت نے سکواش کے بعد پاکستانی پہلوانوں کے ساتھ بھی دشمنی نکالنا شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے لیے پاکستانی پہلوانوں کو تاحال ویزے جاری نہ کیے گئے ہیں ،ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ اگلے ماہ 10 مئی سے نئی دہلی میں منعقد ہورہی ہے جس میں پاکستان کے محمد انعام 86 کلو گرام اور محمد بلال 57 کلو گرام کی کیٹگری میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری ارشد ستار کا کہنا ہے کہ ہم نے کھلاڑیوں کے این او سی اور کاغذات جمع کرا دئیے ہیں لیکن بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاسپورٹ نہیں لیے جارہے ، بھارتی حکام ویزوں کے لیے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/04/2017 - 14:40:53