برائن لارا نے ”بے نتیجہ ٹیسٹ“ ختم کرنے کی تجویز دے دی

جمعرات 27 اپریل 2017 14:52

برائن لارا نے ”بے نتیجہ ٹیسٹ“ ختم کرنے کی تجویز دے دی
انٹیگا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اپریل ۔2017ئ) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے ٹیسٹ کرکٹ سے ڈرا کا نتیجہ ختم کرنے کی تجویز دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

1990ءسے 2006ءکے دوران 131ٹیسٹ میچز میں 34سنچریوں کی مددسے 11953 رنز سکور کرنے والے لیجنڈری بلے باز نے ٹیسٹ کرکٹ کو ”نتیجہ خیز “ بنانے کی تجویز دی ہے کیوں کہ ان کے خیال میں اس سے شائقین میں ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا اور خالی سٹیڈیم کی جگہ بھرے ہوئے سٹیڈیم دیکھنے میں نظر آئیں گے ۔

لارا کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈ ے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کے باعث لوگوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی ویسے ہی کم ہوگئی ہے اور لوگ اب نتیجے سے بھرپور کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں ،ٹیسٹ کرکٹ میں نتیجے کی لازمی شرط سے اس طرز کی کرکٹ میں لوگوں کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔

وقت اشاعت : 27/04/2017 - 14:52:55