میسی کا عمدہ کھیل، بارسلونا نے فتح کے ساتھ اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی

جمعرات 27 اپریل 2017 16:22

میسی کا عمدہ کھیل، بارسلونا نے فتح کے ساتھ اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) لائنل میسی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے فتح کے ساتھ ہی اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، بارسلونا نے اوساسیونا کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-1 گولز سے شکست دی۔ ریال میڈرڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

(جاری ہے)

اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اوساسیونا کلب کو با آسانی 7-1 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، میسی، آندرے گومز اور الکاسر نے 2، 2 اور ماسچیرانو نے ایک گول کیا۔

ایک اور میچ میں ریال میڈرڈ نے ڈیپورٹیو کلب کو 6-2 گولز سے زیر کیا۔
وقت اشاعت : 27/04/2017 - 16:22:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :