بائرن میونخ ناکام، بوروسیا ڈورٹمنڈ کلب جرمن فٹ بال کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

جمعرات 27 اپریل 2017 15:50

بائرن میونخ ناکام، بوروسیا ڈورٹمنڈ کلب جرمن فٹ بال کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) بوروسیا ڈورٹمونڈ کلب جرمن فٹ بال کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، ڈورٹمونڈ نے سیمی فائنل میں بائرن میونخ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے شکست دی۔

(جاری ہے)

جرمن فٹ بال کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بائرن میونخ اور ڈورٹمونڈ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے ڈورٹمونڈ کا ساتھ دیا اور اس نے میونخ کو 2 کے مقابلے میں 3 گولز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پہلے ہاف میں میونخ کو حریف کلب کے خلاف 2-1 گولز کی برتری حاصل تھی تاہم ڈورٹمونڈ نے دوسرے ہاف میں بیک ٹو بیک دو گولز کر کے برتری حاصل کی جبکہ میونخ کی ٹیم دوسرے ہاف میں ایک گول کر سکی، اسطرح ڈورٹمونڈ نے 3-2 گولز سے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 27/04/2017 - 15:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :