انگلش پریمیئر لیگ: آرسنل نے دلچسپ مقابلے میں لیسٹر سٹی کو ہرا دیا

جمعرات 27 اپریل 2017 16:30

انگلش پریمیئر لیگ: آرسنل نے دلچسپ مقابلے میں لیسٹر سٹی کو ہرا دیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) فٹبال پریمیئر لیگ میں ہونے والے میچ میں آرسنل کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد لائسسٹر سٹی کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں آرسنل کی ٹیم کا مقابلہ لائسسٹر سٹی کیساتھ ہوا،دونوں ٹیموں نے کھیل کے پہلے ہاف میں گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔میچ کے دوسرے ہاف میں آرسنل نے مخالف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں 86 ویں منٹ میں انہیں پہلی کامیابی مل گئی۔ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد لائسسٹر کی ٹیم نے کم بیک کی بھرپور کوشش کی جو ضائع گئی۔
وقت اشاعت : 27/04/2017 - 16:30:25