پاکستان کپ،جنید خان میچ سے قبل غائب،کپتان عمر اکمل پریشان

جمعرات 27 اپریل 2017 16:40

پاکستان کپ،جنید خان میچ سے قبل غائب،کپتان عمر اکمل پریشان
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اپریل ۔2017ئ)ٹیسٹ کرکٹر جنید خان پاکستان کپ کے دوران اچانک غائب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جنید خان پنجاب کی ٹیم کی جانب سے پاکستان کپ کھیل رہے تھے جس کاآج سندھ سے اہم میچ تھا۔

(جاری ہے)

جنید خان میچ کے لیے گراﺅنڈ نہیں پہنچے اور ان کے لاپتہ ہونے سے متعلق ٹیم انتظامیہ کو کوئی اطلاع نہیں ہے۔پنجاب کی ٹیم کے کپتان عمر اکمل نے بتایاکہ جنید خان کل تک ٹیم میٹنگ میں موجود تھے تاہم اب ان کی اچانک گمشدگی سے ٹیم انتظامیہ او ر وہ بہت پریشان ہیں۔ دوسری جانب جنید خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طبیعت کی خرابی کا ٹیم مینجمنٹ اور ڈاکٹر کو بتایا تھا اور ڈاکٹر کے مشورے پر ہی میچ نہیں کھیلا ۔

وقت اشاعت : 27/04/2017 - 16:40:33