پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ٹرائنگولر سیریز کی تیاریوں کیلئے وائٹس اور ڈویلپمنٹ ٹیموں میں شریک کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جوہر ٹائون ہاکی سٹیڈیم میں، سنیئر ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری

جمعرات 27 اپریل 2017 21:25

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ٹرائنگولر سیریز کی تیاریوں کیلئے وائٹس اور ڈویلپمنٹ ٹیموں میں شریک کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جوہر ٹائون ہاکی سٹیڈیم میں، سنیئر ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ٹرائنگولر سیریز کی تیاریوں کیلئے وائٹس اور ڈویلپمنٹ ٹیموں میں شریک کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جوہر ٹائون ہاکی سٹیڈیم میں جبکہ سنیئر ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جمعرات کو بھی جاری رہا۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے جوہر ٹائون میں لگائے کیمپ کیلئے 75 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹس ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد ثقلین جبکہ ڈویلپمنٹ سکواڈ کے کوچ ریحان بٹ ہیں۔ دونوں کیمپوں میں شریک کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ کھلاڑیوں کی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے کوچز انہیں بھرپور محنت کروا رہے ہیں۔ پی ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ کیمپوں کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں بہتر ی آئے گی اور وہ نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر مذید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ۔
وقت اشاعت : 27/04/2017 - 21:25:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :