بھارت نے پاکستانی پہلوانوں کو ویزوں کے اجراء میں تاخیری حربے استعمال کرنا شروع کر دئیے

جمعرات 27 اپریل 2017 23:16

بھارت نے پاکستانی پہلوانوں کو ویزوں کے اجراء میں تاخیری حربے استعمال کرنا شروع کر دئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) بھارت نے ایشین ریسلنگ چمپئن شپ کے لیے پاکستان کے دو پہلوانوں کو ویزوں کے اجراء میں تاخیری حربے استعمال کرنا شروع کر دئیے ۔

(جاری ہے)

ایشین چمپئن شپ 10سے 15مئی تک نئی دہلی میں منعقد ہونا ہے جس میں پاکستان کے محمد انعام 86 کلو گرام اور محمد بلال نے 57 کلو گرام کی کیٹگری میں حصہ لینا ہے۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار نے بتایا کہ این او سی اور تمام کاغذات مکمل کر دئیے گئے ہیں،ویزہ تو دور کی بات ہے ابھی تک پہلوانوں کے پاسپورٹ بھی جمع نہیں کئے جارہے۔
وقت اشاعت : 27/04/2017 - 23:16:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :