اعصام الحق بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 27 اپریل 2017 23:47

اعصام الحق بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، اعصام اور فلورین مرجیا نے کوارٹرفائنل میں جان پیئرز اور کونٹی نن کو شکست دی۔

(جاری ہے)

بارسلونا اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں اعصام الحق اور ان کے جوڑی دار فلورین مرجیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جان پیئرز اور کونٹی نن کو دلچسپ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 27/04/2017 - 23:47:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :