میسچا زویرو اور لیوکاز کیوبوٹ بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 28 اپریل 2017 09:50

بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) جرمنی کے میسچا زویرو اور انکے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیو بوٹ بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

میسچا زویرو اور لیوکاز کیوبوٹ نے پری کوارٹرفائنل میں ہسپانوی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ کا ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ بارسلونا اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میں جرمنی کے میسچا زویرو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیو بوٹ نے سخت مقابلے کے بعد سپین کے فلسیانو لوپیز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میکسی لوپیز کو 5-7، 6-4 اور 10-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 09:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :