روسی ٹینس کوئین کی فتوحات برقرار اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 28 اپریل 2017 10:40

اسٹٹ گارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) روسں کی نامور ٹینس سٹار ماریا شیراپوا نے 15 ماہ کی دوری کے بعد اسٹٹ گارٹ اوپن میں شاندار واپسی کی ہے اور اب تک ایونٹ میں انکی فتوحات برقرار ہیں وہ اپنی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں جبکہ ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جرمن انجلیق کربر پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میچ میں ماریا شیراپوا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن اکاترینا ماکارووا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے زیر کر کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں فرانس کی کرسٹینا ملاڈینوویک نے ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جرمن کھلاڑی انجلیق کربر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ پری کوارٹر فائنل مرحلے میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا اور ہسپانوی کارلا سواریز ناوارو فتحیاب رہیں۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 10:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :