سمانتھا سٹوسر اور آندریا ہلاواکووا اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 28 اپریل 2017 10:40

اسٹٹ گارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار آندریا ہلاوا کووا اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ اور ان کی پولینڈ کی جوڑی دار علیسجا روسولسکاکو شکست دیکر ایونٹ کا ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اسٹٹ گارٹ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار آندریا ہلاوا کووا نے شاندار کھیل کی بدولت رومانیہ کی سیمونا ہالپ اور ان کی پولینڈ کی جوڑی دار علیسجا روسولسکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی فتح کا سکور 6-4 اور 6-4 تھا۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 10:40:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :