ْ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ پرسوں سے شروع ہوگا

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا ،ْ پاکستان کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل

جمعہ 28 اپریل 2017 12:37

بار باڈوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز دوسرا میچ پرسوں اتوار سے برج ٹائون، بارباڈوس میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا، تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْپاکستان نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبک ہپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کریگی تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے ٹیم کو اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنا ہوگا بلکہ اس میں مزید بہتری لانا ہوگی۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دی جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 مئی سے شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 12:37:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :