اینڈی مرے اور رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفا ئی کرلیا

جمعہ 28 اپریل 2017 12:37

اینڈی مرے اور رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفا ئی کرلیا
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفا ئی کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بارسلونا اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر رائونڈ میچز میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہسپانوی ٹینس سٹار فیلسیانو لوپیز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں سپین کے رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقن ٹینس سٹار کیون اینڈرسن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کا ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 12:37:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :