33ویں ایشین سنوکر چمپئن شپ ،ْ پاکستانی بلال سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑی سے ہار کر ایونٹ سے باہر

جمعہ 28 اپریل 2017 12:37

دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) قطر میں جاری 33ویں ایشین سنوکر چمپئن شپ میں محمدبلال سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ پنکج ایڈوانی کے ہاتھوں بیسٹ آف نائن فریمز میں 5-0 سے شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے میگا چمپئن شپ کے کوارٹرفائنل میں پاکستانی کیوئسٹ محمدبلال نے ملائیشین کیوئسٹ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھارتی کیوئسٹ پنکج ایڈوانی نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے محمدبلال کو بیسٹ آف نائن فریمز میں آئوٹ کلاس کر دیا، ایڈوانی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد5-0 فریمز سے کامیابی حاصل کر کے بلال کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 12:37:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :