سمانتھا سٹوسر اور آندریا ہلاوا کووا نے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 28 اپریل 2017 12:37

اسٹٹ گارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار آندریا ہلاوا کووا نے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اسٹٹ گارٹ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار آندریا ہلاوا کووا نے شاندار کھیل کی بدولت رومانیہ کی سیمونا ہالپ اور ان کی پولینڈ کی جوڑی دار علیسجا روسولسکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی فتح کا سکور 6-4 اور 6-4 تھا۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 12:37:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :