ماریا شیراپوا نے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جرمن انجلیق کربر پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

جمعہ 28 اپریل 2017 12:37

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) روسی ٹینس سٹار ماریا شیراپوا نے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ جرمن انجلیق کربر پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میچ میں ماریا شیراپوا نے عمدہ کھیل پیش کیا اور ہم وطن اکاترینا ماکارووا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے زیر کر کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی، ایک اور میچ میں فرانس کی کرسٹینا ملاڈینوویک نے ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جرمن کھلاڑی انجلیق کربر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 12:37:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :