عمر اکمل کے الزامات مسترد ،ْ میچ سے قبل غائب نہیں ہوا ،ْ ،ْ فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے ڈاکٹرروں کی ہدایت پر میچ میں حصہ نہیں لیا ،ْجنید خان

میرے غائب ہونے کے حوالے سے عمراکمل کا بیان حیران کن ہے ،ْ ہوٹل میں آرام کررہا ہوں ،ْ فاسٹ بائولر کا وضاحتی بیان پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کا نوٹس ل لیا ،ْ تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی

جمعہ 28 اپریل 2017 12:40

لاہور /بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر جنید خان نے عمر اکمل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ میچ سے قبل غائب نہیں ہوا ،ْ فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے ڈاکٹرروں کی ہدایت پر میچ میں حصہ نہیں لیا ،ْ میرے غائب ہونے کے حوالے سے عمراکمل کا بیان حیران کن ہے ،ْ ہوٹل میں آرام کررہا ہوں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیسر جنید خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میچ سے قبل غائب نہیں ہوا بلکہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ڈاکٹر کی ہدایت پر میچ میں حصہ نہیں لیا اور ہوٹل میں آرام کر رہا ہوں جب کہ میچ میں عدم شرکت کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کو آگاہ کر دیا تھا۔ عمر اکمل کو معلوم تھا کہ میں طبیعت میں خرابی کی وجہ سے شرکت نہیں کر رہا تاہم انہوں نے میرے غائب ہونے کے حوالے سے جو بیان دیا وہ حیران کن ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی معاملے کا ایکشن لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے جس کی سربراہی جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ شفیق احمد کریں گے۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں پنجاب کے کوچ تنویر شوکت اور منیجر اشرت علی شامل ہیں جو جلد از جلد معاملے کی تحقیقات کر کے رپورٹ بورڈ کو جمع کرائیں گے۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 12:40:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :