چیٹر شیراپووا پر تاحیات پابندی عائد کرنی چاہیے ،ْ یوجین بوچارڈ

کسی بھی کھیل میں چیتر کو دوبارہ کھیل میں واپسی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ،ْ انٹرویو

جمعہ 28 اپریل 2017 12:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) 2014 کے ومبلڈن اوپن کی فائنلسٹ یوجین بوچارڈ نے ماریا شیراپووا کی انٹرنیشنل ٹینس میں واپسی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چیٹر شیراپووا پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر روسی ٹینس اسٹار ماریہ شیرا پوا پر دو سال کی پابندی عائد کردی کیونکہ ان کے خون کے نمونوں میں میلڈونیم نامی دوا پائی گئی تھی جس کا استعمال واڈا کے قوانین تحت ممنوع ہے۔

(جاری ہے)

شیراپووا نے پابندی کے خلاف اپیل کی تھی جس کے بعد ان کی سزا میں کمی کر کے اسے 15 ماہ تک گھٹا دیا گیا تھا اور حال ہی میں ان کی جرمنی میں ہونے والے پورشے گرینڈ پرکس ٹورنامنٹ کے ساتھ ٹینس کی دنیا میں واپسی ہوئی ہے۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار نے شیراپووا کی ٹینس میں واپسی پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلط ہے، وہ ایک چیٹر ہے اور میرے خیال میں کسی بھی کھیل میں چیتر کو دوبارہ اس کھیل میں واپسی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔بوچارڈ نے کہا کہ ڈبلیو ٹی اے نے روسی کھلاڑی کو ٹینس میں واپسی کی اجازت دے کر نوجوانوں بچوں کو غلط پیغام پہنچایا کہ آپ چیٹنگ کریں اور ہم واپسی پر کھلے دل سے آپ کا استقبال کریں گے۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 12:40:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :