آئی سی سی ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان کادورہ کریگی

جمعہ 28 اپریل 2017 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) آئی سی سی ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان کادورہ کریگی اس سلسلے میں ورلڈ الیون نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ورلڈ کرکٹ ٹیم الیون کا ستمبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے ،ْسابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے ،ْٹیم میں تمام ممالک سے ایک سے دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون نے دورہ پاکستان کے حوالے سے باقاعدہ تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 12:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :