اسلام آباد میئر فٹ بال کپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

جمعہ 28 اپریل 2017 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری میئر فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل ہفتہ کو جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار کو رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کرن کلب، مہران کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔ فائنل میچ کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات مریم ارنگزیب ہونگی جو کہ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 41 ٹیموںنے حصہ لیا ۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 12:40:13