شہریار خان اور نجم سیٹھی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس پہنچ گئے

جمعہ 28 اپریل 2017 13:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی آئی سی سی کے اہم اجلاس میں شرکت کے بعد دبئی سے پاکستان پہنچ گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد غیر ملکی پرواز ای کے سکس ٹو ٹو کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی ان ہمراہ تھے۔شہریار خان نے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ آئی سی سی کے اجلاس میں بگ تھری کا خاتمے کا باقاعدہ اعلان جون میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ شہریار خان ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کیے بغیر سخت سیکیورٹی میں رورانہ ہو گئے ۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 13:12:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :