دھوکے باز شراپووا کو دوبارہ کھیلنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے،یوجین بوشارڈ

جمعہ 28 اپریل 2017 13:18

دھوکے باز شراپووا کو دوبارہ کھیلنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے،یوجین بوشارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) ومبلڈن 2014 کا فائنل کھیلنے والی کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی یوجین بوشارڈ کا کہنا ہے کہ ماریا شراپووا جیسی 'دھوکے باز' کھلاڑی کو دوبارہ کھیلنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے تھی۔ ماریا شرواپووا نے ممنوعہ ادویات کے استعمال کے جرم میں 15 ماہ کی پابندی گزاری ہے۔ اپنی واپسی پر انھوں نے روبیترا ونچی اور ایکترینا میکروا جیسی کھلاڑیوں کو سٹٹگارٹ اوپن مقابلوں میں شکست دی ہے۔

اکتوبر میں بین الاقوامی کھیلوں سے متعلق ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ شراپووا 'عالمی ڈوپر' نہیں، یعنی انھوں نے عالمی سطح کیمقابلوں میں ممنوعہ ادویات کا استعمال نہیں کیا ہے۔لیکن یوجینی بوشارڈ کا کہنا تھا 'وہ دھوکے باز ہیں اور میں نہیں سمجھتی کہ دھوکہ دینے والے شخص کو کسی بھی کھیل میں دوبارہ اجازت ملنی چاہیے۔

(جاری ہے)

'23 سالہ بوشارڈ اس وقت عالمی سطح پر59 رینک کی کھلاڑی ہیں۔

انھوں نے ٹی آر ٹی ورلڈ کو بتایا 'میں سوچتی ہوں کہ ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے نوجوان بچوں کو غلط پیغام جاتا ہے کہ دھوکہ کرو اور ہم پھر سے آپ کا خیر مقدم کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا ’میرے خیال سے یہ صحیح نہیں ہے اور وہ میرے لیے اب کوئی ایسی شخصیت نہیں رہیں کہ ان سے ترغیب مل سکے۔ یہ بہت سے ان کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ہے جو درست طریقہ اپناتے ہیں اور سچائی پر ہیں۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 13:18:34