چکلالہ کلب نے سید ذاکر الہٰی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کوالیفائی کر لیا

جمعہ 28 اپریل 2017 13:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء)چکلالہ کلب نے سید ذاکر الہٰی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کوالیفائی کر لیا۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سید ذاکر الہٰی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں چکلالہ کلب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، میونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں چکلالہ کلب راولپنڈی نے میندار کلب کو 3-0 گول سے ہرا کرسیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

وقفے تک چکلالہ کلب کو 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا۔ پہلے ہاف کے 23 ویں منٹ میں چکلالہ کلب کی طرف سے فیضان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے ہاف کے دوسرے منٹ میں عرفان نے گول کرکے مقابلہ 2-0 کردیا اور 15 ویں منٹ میں خلیل نے گول کرکے مقابلہ 3-0 کر دیا جو مقررہ وقت تک برقرار رہا، راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی بہترین 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ پی ایف ایف رولز کے مطابق ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 13:18:45