فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ میں کل مزید چار میچ کھیلے جائیں گے

جمعہ 28 اپریل 2017 13:23

فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ میں کل مزید چار میچ کھیلے جائیں گے
بھاماس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ میں کل ہفتہ کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں اٹلی اور ایران آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں سوئٹزرلینڈ اور ایکواڈور کے مابین کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں میکسیکو اور نائیجیریا مدمقابل ہوں گی جبکہ چوتھا میچ گروپ اے کی ٹیموں سینیگال اور بھاماس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 13:23:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :