جنید خان سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان، عمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی سے چھٹی کا امکان

جمعہ 28 اپریل 2017 14:31

جنید خان سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان، عمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی سے چھٹی کا امکان
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل ۔2017ئ) پاکستان کپ میں پنجاب کی ٹیم کے کپتان عمر اکمل کی جانب سے فاسٹ باﺅلر جنید خان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان دینے کے بعد ان کی چیمپئنز ٹرافی سے چھٹی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چیف سلیکٹر انضمام الحق عمر اکمل سے ناراض نظر آتے ہیں جبکہ پی سی بی کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے عمر اکمل اور جنید خان کے بیانات ریکارڈ کر لئے ہیں،پنجاب کی ٹیم کے منیجر اور کوچ نے بھی عمر اکمل کے خلاف بیان دیدیا ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی سے چھٹی کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کپ کے میچ میں جنید خان کی عدم شرکت پر عمر اکمل نے انہیں لاپتہ قرار دیدیا تھا جس کے بعد جنید خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے وضاحت کی کہ انہیں بخار اور فوڈ پوائزننگ ہے اور ڈاکٹر نے انہیں ہوٹل میں آرام کا مشورہ دیا ۔

وقت اشاعت : 28/04/2017 - 14:31:45