پاکستان کا آئندہ ماہ شیڈول ایشین انڈر 23 والی بال چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان

جمعہ 28 اپریل 2017 15:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان والی بال فیڈریشن (پی وی ایف) نے آئندہ ماہ ایران میں شیڈول ایشین انڈر 23 والی بال چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا، ایونٹ یکم سے 9 مئی تک کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم میزبان ایران کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

پی وی ایف کے صدر چوہدری محمد یعقوب کے مطابق ٹیم نے اظہرمحمود سمیت دو معاون کوچز اور ایرانین کوچ حامد کی زیرنگرانی ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، امید ہے کہ ٹیم ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹے گی۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 15:15:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :