سابق فرسٹ کلاس آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گرفتھ تسمانیہ کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

جمعہ 28 اپریل 2017 16:37

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) سابق فرسٹ کلاس آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گرفتھ تسمانیہ کلب کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے، انہیں ڈینئل مارش کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، تسمانیہ نے رواں سال فروری میں مارش کو عہدسے سبکدوش کیا تھا۔

(جاری ہے)

گرفتھ کو تسمانیہ کلب کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا چیلنج درپیش ہے، کلب کی 2016-17ئ سیزن میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی اور وہ شیفلڈ شیلڈ میں آخری نمبر پر رہی تھی۔ ایڈم گرفتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ تسمانیہ کی کوچنگ میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں، کلب حکام کے اعتماد پر ان کا مشکور ہوں کوشش ہو گی کہ کلب کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔ ۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 16:37:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :