شاہد آفریدی کی مصروفیات کے باعث پی سی بی کی جانب سے الوداعی میچ کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت

جمعہ 28 اپریل 2017 16:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان کے سابق مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی نے مصروفیات کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے الوداعی میچ کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بوم بوم آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور عظیم بلے باز یونس خان کو الوداعی میچ دینے پر بے حد خوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ فئیر ویل دینے کی یہ روایت مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے مجھے بھی الوداعی میچ کی پیشکس کی ہے جس پر ان کا شکرگزار ہوں لیکن مصروفیت کے باعث یہ پیشکش قبول نہیں کرسکتا۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 16:48:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :