پاکستان سپر لیگ ،چھٹی ٹیم کی شمولیت کےلئے بولیاں طلب

جمعہ 28 اپریل 2017 16:10

پاکستان سپر لیگ ،چھٹی ٹیم کی شمولیت کےلئے بولیاں طلب
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل ۔2017ئ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کے لیے دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے بولیاں طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا تیسرا سیزن 2018ءمیں کھیلا جائےگا ،دوسرے سیزن کے دوران ہی پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ اگلے سیزن میں چھٹی ٹیم شامل کی جائے گی جس کے بعد اب اس ٹیم کی شمولیت کےلئے پی سی بی نے اشتہار جاری کردیا ہے جس میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے بولی طلب کرلی گئی ہے، اشتہار میں طریقہ کار کی بھی تفصیلی وضاحت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی دو سیزن کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پر مشتمل تھے،لیگ کی پہلی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ دوسرے سیزن کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم تھی۔

وقت اشاعت : 28/04/2017 - 16:10:25