26واں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز کل ہوگا، چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی

جمعہ 28 اپریل 2017 17:01

ایپوہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) 26واں سلطان اذلان شاہ کپ مینز انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز کل ہفتہ سے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں ہو گا جس میں دنیائے ہاکی کی چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

6 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں میزبان ملائیشیا، آسٹریلیا، برطانیہ، بھارت، جاپان اور نیوزی لینڈ شامل ہیں، ابتدائی روز تین میچز کھیلے جائیں گے جس میں برطانیہ کا مقابلہ بھارت، نیوزی لینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا اور ملائیشیا کا مقابلہ جاپان سے ہو گا۔ 6 مئی کو آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 6 مئی کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 17:01:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :