حمید کھتری کرکٹ : آغا خان جیمخانہ نے دہلی بوائز کو شکست دے دی

جمعہ 28 اپریل 2017 17:12

حمید کھتری کرکٹ : آغا خان جیمخانہ نے دہلی بوائز کو شکست دے دی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) کے سی سی اے زون3کے زیر اہتمام جاری دوسرا عبدالحمید کھتری انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں آغاخان جیم خانہ نے دہلی بوائز کو 2وکٹوں سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اسد سمیری کی آ ل راؤنڈ کارکردگی نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ملک علی 2رنز کی کمی سے نصف سنچری نہ بناسکے۔

سلیم ملک کی 70رنز کی اننگز ان کی ٹیم کے کام نہ آسکی۔ آغاخان جیم خانہ گراؤنڈ گارڈن ویسٹ پر کھیلے گئے میچ میں دہلی بوائز نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

سلیم ملک نے 70رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ آصف یوسف نے 36اور سمیع خانزادہ 31رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔اسد سمیری نے 25رنز پر 4کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ دیداراکبر کو 32رنز اورحامد علی کو 56رنز پر 2,2وکٹ ملے۔

آغا خان جیم خانہ کی جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف 8وکٹوں پر 36.4اوورز میں حاصل کرلیا گیا جب 250رنز اسکور بورڈ پر لگائے گئے۔ ملک علی نے 48رنز ، اسد سمیری نے 43،بہار علی نے 41اور زہیب علی نے 38رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ حمزہ خان نے 36رنز کے عوض 3اور سمیع خانزادہ نے 50رنز پر 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ایمپائرز واصف جمال اور ریاض قریشی تھے۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 17:12:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :