باونس کلب زاہد شہاب باسکٹ بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 28 اپریل 2017 17:19

باونس کلب زاہد شہاب باسکٹ بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) باونس کلب نے عسکر ی الفاکلب کو 29-48 پوائنٹس سے شکست دیکرزاہد شہاب کپ باسکٹ بال لیگ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ فائنل میں دوسری ٹیم کا فیصلہ آج جمعہ کو باونس کلب اور نشترکلب کے درمیان فیصلہ کن مقابلے سے ہوگا لیگ میں نشترکلب اور آرام باغ کی ٹیمیں9-9 پوائنٹس سے برابرہیں جمعر ات کی شب کھیلے گئے میچوں میں باونس کلب کی جانب سے مبشر نی13 مہدبن طارق نے 12 اور احسان نے 9 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ عسکری الفاکلب کی جانب سے ند یم خان نے 9 شاہ میر نے 7 اور سید بختیا ر احمدنے 5 پوئنٹس اسکور کئے غلام محمد،غلام رسول اور ممتاز احمدنے میچ سپر وائز کیا۔

دوسرے میچ میں نشترکلب نے آرام باغ کلب کو یک طرفہ مقابلے میں 38-64 پوائنٹس سے ہر ادیا نشترک کلب کی جانب سے 3 پوائنٹر کی مدد سے 26 محمد شبیر نے 14 اور طلحہ امجد نے 13 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ آرام باغ کی جانب سے زین العبادین نے 7 اسحاق نوشروانی نے 6 اور فضیل احمدنے 5 پوائنٹس اسکور کئے آصف محمود ۔

(جاری ہے)

، نزاکت خان اور ظفراقبال نے میچ سپر وائز کیا جبکہ زاہد ملک ، فارس واسطی اور وسیم عارف ٹیکنیکل آفیشلز تھے درین اثناٹورنامنٹ ڈائر یکٹر محمدیعقوب نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ کو آرام کا دن ہے جبکہ فائنل اتوار 30 اپریل کو 8:00 بجے کھیلاجائے گا اس موقع پر ایس او اے کے نائب صد ر انجینئر محفوظ الحق مہمان خصوصی ہونگے جبکہ تقریب تقسم نعامات کی صدرات SBBA کے سیکریٹری عبدالناصر کر ینگے۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 17:19:14