پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کے لیے دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے بولیاں طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اشتہار میں طریقہ کا کی بھی تفصیلی وضاحت کر دی گئی

جمعہ 28 اپریل 2017 19:14

پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کے لیے دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے بولیاں طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کے لیے دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے بولیاں طلب کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 2 سیزن کھیلے جانے کے بعد سنہ 2018ء میں تیسرا سیزن کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیزن کے دوران ہی پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی اعلان کرچکے تھے کہ اگلے سیزن میں ایک اور ٹیم کو شامل کر کے ٹیموں کی تعداد 6 کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

اب اس ٹیم کی شمولیت کے لیے پی سی بی نے اشتہار جاری کردیا ہے جس میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے بولی طلب کرلی گئی ہے۔ اشتہار میں طریقہ کار کی بھی تفصیلی وضاحت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز سنہ 2016ء میں کیا گیا تھا۔ ابتدائی 2سیزن، 5ٹیموں کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پر مشتمل تھے۔لیگ کی پہلی فاتح اسلام آباد یونائیٹد جبکہ دوسرے سیزن کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم تھی۔ پی ایس ایل 2018 میں فیصل آباد، ملتان، حیدر آباد، فاٹا یا ڈیرہ مراد جمالی میں سے کسی ایک شہر کے نام کی ٹیم شامل کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 19:14:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :