پہلی ناظم اعلیٰ انٹر ڈسٹر کٹ وومن سکواش چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

جمعہ 28 اپریل 2017 19:19

پہلی ناظم اعلیٰ انٹر ڈسٹر کٹ وومن سکواش چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پہلی ناظم اعلیٰ انٹر ڈسٹر کٹ وومن سکواش چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی،پہلے میچ میں مردان نے بنوں جبکہ دوسرے میچ میںہزاہ نے ڈی آئی خان کو شکست دیکر اگلے رائونڈ تک پہنچ گئی ۔اس موقع پر ضلعی ناظم ارباب عاصم خان مہمان خصوصی تھے ۔جنہوں نے شارٹ لگاکر باقاعدہ افتتاح کیا۔انکے ہمراہ سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین میناخان آفریدی بھی موجود تھے ۔

پشاور سپورٹس کمپلیکس کے قمرزمان سکواش کورٹس پر شروع ہونیوالی پہلی دوروزہ ناظم اعلیٰ وومن سکواش چمپئن شپ میںپشاور،ڈی آئی خان،ہزارہ،مردان ،بنوںاور کوہاٹ کی کھلاڑی شریک ہیں۔چمپئن شپ کے پہلے کھیلے جانیوالے میچوں میں مردان کی کلثوم،زہرہ اور عاصمہ پری نے مدمقابل بنوں کی کھلاڑیوں ارم،خدیجہ اور جویریہ کوشکست دیکر اگلے رائونڈ میں پہنچ گئی ،اور اسی طرح پہلے سیمی فائنل میںمردان نے ہزار کو ہرایااور پشاور کی ٹیم نے کوہاٹ ڈسٹرکٹ کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ آج بروزہفتہ کھیلا جائیگا۔اس موقع پر ضلع ناظم ارباب عاصم خان نے کہاکہ ضلعی حکومت سکواش کیساتھ دوسری کھیلوں کی ترقی اور نوجوان کھلاڑیوں کو بھر پور مواقع کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے جسکے لئے ایک جامعہ منصوبہ تشکیل دیدیاہے۔تاکہ پشاور میں کھیلوں کے فروغ کیلئے نہ صرف ٹورنامنٹس کے انعقاد بلکہ کھلاڑیوں کو باہمی سہولیات بھی فراہم کی جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ سکواش کے فروغ کیلئے بہت کام کی ضرورت ہے کیونکہ پشاور ورلڈ چمپئنز کا مسکن ہے یہاں کے سات کھلاڑیوں نے 37سال سکواش کی دنیابھر حکمرانی کرکے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو بلند رکھاہے ۔اس موقع پر سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان نے کہاکہ اس ایونٹ کے جیتنے والی کھلاڑیوں میں ایک لاکھ روپے دیئے جائینگے ،اسکے بعدانٹرڈسٹرکٹ بوائزٹورنامنٹ منعقد وہوگا۔

اور دو مئی سی12 مئی تک نیشنل جونیئروومن سکواش چمپئن منعقد کی جائے گی ،جسکے لئے دو لاکھ روپے انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔نیشنل جونیئر وومن چمپئن شپ میں انڈر15اور انڈر19کٹیگریز میں ملک بھر سے لڑکیاں حصہ لیںگی۔انکاکہناتھاکہ ناظم اعلیٰ کی بھر پور کوششوں سے پشاور میں دوسری کھیلوں کی طرح سکوا ش کی ترقی کیلئے بھی بہتر کام ہورہاہے ۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 19:19:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :