پاکستانی پہلوانوں کو بھی ویزے جاری نہ ہو سکے

کاغذات جمع کرا دئیے،بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاسپورٹ نہیں لئے جا رہے،بھارتی حکام ویزوں کیلئے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں:سیکرٹری پی آر ایف

جمعہ 28 اپریل 2017 19:44

پاکستانی پہلوانوں کو بھی ویزے جاری نہ ہو سکے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) بھارت نے سکواش کے بعد پاکستانی پہلوانوں کے ساتھ بھی دشمنی نکالنا شروع کردی ہے،ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے لئے پاکستانی پہلوانوں کو تاحال ویزے جاری نہ کئے گئے ہیں،ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ اگلے ماہ 10 مئی سے نئی دہلی میں منعقد ہورہی ہے جس میں پاکستان کے محمد انعام 86 کلو گرام اور محمد بلال 57 کلو گرام کی کیٹیگری میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار کا کہنا ہے کہ ہم نے کھلاڑیوں کے این او سی اور کاغذات جمع کرا دئیے ہیں لیکن بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاسپورٹ نہیں لئے جا رہے،بھارتی حکام ویزوں کیلئے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی سکواش پلیئرز کو ویزے جاری نہیں کئے جس کے باعث قومی کھلاڑی ایشین سکواش چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کر سکے،قومی کھلاڑیوں کے ویزوں کیلئے درخواستیں ایک ماہ قبل جمع کروائی گئی تھیں۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 19:44:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :