اسپاٹ فکسنگ؛ شاہ زیب حسن کی معطلی ختم کرنے کی اپیل

شاہ زیب حسن کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات میں عبوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں کھیلنے کی اجازت دی جائے، اپیل ٹربیونل نے کیس کی مزید سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی

جمعہ 28 اپریل 2017 21:56

اسپاٹ فکسنگ؛ شاہ زیب حسن کی معطلی ختم کرنے کی اپیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن نے اپنی عبوری معطلی ختم کرنے کیلیے ٹربیونل میں اپیل دائر کردی۔جسٹس (ر) اصغر حیدر کی سربراہی میں شاہ زیب حسن کی معطلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران شاہ زیب حسن نے اپنی عبوری معطلی ختم کرنے کیلیے ٹربیونل میں اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں کھیلنے کی اجازت دی جائے جس کے بعد ٹربیونل نے کیس کی مزید سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے آرٹیکل 4.3 کے تحت خالد لطیف اور شاہ زیب کو دوبارہ تفتیش کیلیے طلب کیا تھا جس پر گزشتہ روز شاہ زیب حسن دوبارہ پیش ہوئے تھے جب کہ خالد لطیف نے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیشی سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے ان کے خلاف چارج شیٹ میں مزید الزامات کا اضافہ کیے جانے کا امکان موجود ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شاہ زیب حسن کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات میں عبوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 21:56:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :