پیرس : رگبی میچ میں ہنگامہ آرائی، کھلاڑی نے ریفری کو مکا مار دیا

ریفری بے ہوش ہو گیا، واقعے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں بھی لڑ پڑے جس پر میچ کو ختم کر دیا

جمعہ 28 اپریل 2017 22:00

پیرس : رگبی میچ میں ہنگامہ آرائی، کھلاڑی نے ریفری کو مکا مار دیا
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) ریفری بے ہوش ہو گیا۔ واقعے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں بھی لڑ پڑے جس پر میچ کو ختم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری فرنچ کپ رگبی کے سیمی فائنل میچ کے دوران افسوناک واقعہ پیش آیا جب سینٹ ایستو اور طولوس کے میچ کے دوران ایک کھلاڑی نے فاؤل کیا جس پر ریفری بنجمن کیسٹی نے اسے باہر نکال دیا لیکن کھلاڑی نے پلٹ کر ریفری کے چہرے پر مکا رسید کیا جس سے وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ واقعے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں بھی لڑ پڑے جس پر میچ کو ختم کر دیا گیا۔۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 22:00:51