آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بورڈ کی طرف سے معاوضوں کی نئی پیشکش ٹھکرا دی

جمعہ 28 اپریل 2017 22:57

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بورڈ کی طرف سے معاوضوں کی نئی پیشکش ٹھکرا دی
کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کے درمیان جاری معاوضوں کا تنازع تاحال حل نہ ہو سکا، آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے معاوضوں کی نئی پیشکش کو ٹھکرا دیا اور کہا اس تجویز سے کرکٹ ایڈمنسٹریٹرز کو فائدہ اور گیم کو نقصان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی تجویز کے تحت صرف مرد انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے پاس کسی بھی قسم کی سرپلس آمدنی میں حصہ لینے کا موقع ہو گا جبکہ دوسرے ڈومیسٹک مرد اور ویمنز کھلاڑیوں کو دونوں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سطح پر مقرر کردہ آمدنی ملے گی جو کھیل کی آمدنی کے مطابق اتار چڑھائو نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بورڈ حکام کو جاری مذاکرات کی قرارداد کی منظوری کیلئے 30 جون کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے جب کھلاڑیوں کا موجودہ پانچ سالہ معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ سی اے چیف ایگزیکٹو جیمز ستھرلینڈ نے ایسوسی ایشن کی جانب سے پیشکش ٹھکرانے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ڈیڈلائن سے قبل معاملات طے پا جائیں گے۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 22:57:12