پی سی بی مصباح اور یونس کی طرح شاہد آفریدی کو ’بڑا فیئرویل‘ دےگا: نجم سیٹھی

ہفتہ 29 اپریل 2017 11:46

پی سی بی مصباح اور یونس کی طرح شاہد آفریدی کو ’بڑا فیئرویل‘ دےگا: نجم سیٹھی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اپریل ۔2017ئ) سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کی فیئرویل میچ کی پیشکش قبول کرنے کے معذرت کے بعد نجم سیٹھی نے ان کے اعزاز میں ”بڑا فیئرویل“ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ”ہم فیئرویل میچ نہ کھیلنے سے متعلق شاہد آفریدی کے فیصلے کے احترام کرتے ہیں، پی سی بی ان کے اعزاز میں مصباح الحق اور یونس خان کی طرح بڑے فیئرویل کا انعقاد کرے گا۔

۔۔۔ 3 ہیروز۔۔۔!“۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں پی سی بی کی جانب سے فیئر ویل میچ کھیلنے کی آفر قبول کرنے سے انکار کیا تھا ۔

وقت اشاعت : 29/04/2017 - 11:46:37