زمبابوین کرکٹ ٹیم رواں برس جون میں سکاٹ لینڈ کا دورہ کریگی

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:24

زمبابوین کرکٹ ٹیم رواں برس جون میں سکاٹ لینڈ کا دورہ کریگی
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) زمبابوین کرکٹ ٹیم رواں برس جون میں سکاٹ لینڈ کا دورہ کریگی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی یہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلی باہمی سیریز ہو گی ،ْ دونوں ٹیمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف ایک بار مدمقابل آ چکی ہیں جب گزشتہ برس بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں دونوں کا ٹاکرا ہوا تھا اور اس میچ میں زمبابوین ٹیم 11 رنز سے فتح یاب رہی تھی ،ْطے شدہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 15 جبکہ دوسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 جون کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 12:24:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :