آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:24

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جو 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا ،ْ بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی ،ْ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 4 جون کو آمنے سامنے ہوں گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا اور 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا ،ْ انگلینڈ کو تیسری بار ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوگا، دو مرتبہ انگلش ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم پہلی بار اسے ویسٹ انڈیز اور دوسری بار بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، عالمی چمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش گروپ اے جبکہ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقہ گروپ بی میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، 18 روزہ ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

شائقین کرکٹ رواں سال یکم ستمبر سے 30 ستمبر تک ٹکٹیں خرید سکیں گے جبکہ باقی ٹکٹیں اکتوبر میں فروخت کی جائیں گی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 4 جون کو روایتی حریف بھارت، دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقہ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، سیمی فائنلز 14 اور 15 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 18 جون کو ہو گا، بارش کی صورت میں فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 12:24:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :