اینڈی مرے اور رافیل نڈل نے بارسلونا اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:17

اینڈی مرے اور رافیل نڈل نے بارسلونا اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) اینڈی مرے اور رافیل نڈال جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بارسلونا اوپن کے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے سپین کے البرٹ راموس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6 ، 6-4 اور 7-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں سابق عالمی نمبر ایک ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے جنوبی کوریا کے چنگ یون کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 7-6 اور 6-2 رہا۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 13:17:23