ماریا شراپووا نے اسٹٹ گارٹ اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:17

ماریا شراپووا نے اسٹٹ گارٹ اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
اسٹٹ گارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) ماریا شراپووا اسٹٹ گارٹ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹٹ گارٹ اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا نے ایسٹونیا کی انیت کونٹاویٹ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

(جاری ہے)

ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-4 رہا۔ فرانس کی کرسٹینا میلڈینووچ اور رومانیہ کی سمونا ہالپ نے بھی اپنے اپنے میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 13:17:26